قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر کی8 مخصوص نشستوں پر  الیکشن کی تیاری

قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر کی براہ راست 45 نشستوں پر انتخاب مکمل ہونے کے بعد 8 مخصوص نشستوں پر  الیکشن کیلئے سیاسی جماعتوں نے صف بندی شروع کردی ہے جن پر انتخاب کے بعد قانون ساز اسمبلی 53 ارکان کے ساتھ مکمل ہوجائے گی، تاہم پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین دو کامیاب نشستوں کو حلف برادری سے قبل ایک سیٹ سے دستبردار ہونگے جبکہ باغ کی ایک نشست ایل اے 16 کے 4 پولنگ اسٹیشنز  پر دوبارہ انتخاب کی وجہ سے حلقہ کے نتائج روکے گئے ہیں جس پر دوبارہ انتخاب  29 جولائی کو ہوگا , اس طرح  ایوان میں پیپلزپارٹی کی نمائندگی11کی بجائے10ارکان پرمشتمل ہوگی اور اسمبلی میں کل ممبران کی تعداد 45 کے بجائے 44  رہ گئی ہے، خصوصی نشستوں کے انتخاب سے قبل 43 ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے, سپیکر شاہ غلام قادر نومنتخب ممبران اسمبلی سے حلف کے بعد سبکدوش ہوجائیں گے اور بطور نومنتخب ممبر اسمبلی اپوزیشن ڈیسک پر براجمان ہونگے، اس کے بعد ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا جس کی تکمیل کے بعد قاید ایوان کا انتخاب ہوگا، تینوں عہدوں کی جیت  کے لیے کل 44 میں سے 23 ووٹ ضروری ہیں جبکہ فاتح جماعت پی ٹی آئی کے پاس اس وقت 25 ممبران اسمبلی موجود ہیں.

ای پیپر دی نیشن