کابل (این این آئی) پاکستان کے جید علماء کے وفد اور کالعدم ٹی ٹی پی کے ارکان کے مابین کابل میں اہم ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کی قیادت مفتی نور ولی محسود کر رہے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹی ٹی پی نے علماء کو پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات میں حائل رکاوٹوں سے بھی آگاہ کیا۔ علماء کے وفد کی قیادت مفتی تقی عثمانی کر رہے ہیں۔ علماء نے کالعدم ٹی ٹی پی کے تحفظات سنے اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔ علماء کا وفد امارات اسلامیہ کی قیادت سے بھی ملاقات کرے گا۔ امارات اسلامیہ کی دعوت پر علماء کا وفد اسلام آباد سے افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچا، وفد میں مفتی تقی عثمانی، مختارالدین شاہ کربوغہ، حنیف جالندھری، مولانا محمد طیب پنج پیر، مولوی انوارالحق، شیخ ادریس اور مفتی غلام الرحمن شامل ہیں۔
پاکستانی علماء کی کابل میں کالعدم ٹی ٹی پی ارکان سے ملاقات، تحفظات سنے
Jul 27, 2022