رواں ماہ کمرشل صارفین کے بلوں میں اضافی رقوم ایف بی آر کا سیلز ٹیکس ہے،وزارت توانائی

Jul 27, 2022

اسلام آباد(نا مہ نگار) وزارت توانائی نے کہا ہے کہ رواں ماہ کمرشل صارفین کے بلوں میں اضافی رقوم ایف بی آر کا سیلز ٹیکس ہے جو وفاقی بجٹ میں تاجر تنظیموں کی رضامندی سے شامل کیا گیا تھا۔وزارت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ترجمان نے کہا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ایف بی آر کے لیے سیلز ٹیکس اکٹھا کرنے کے ایجنٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ سیلز ٹیکس کا بجلی کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں۔

مزیدخبریں