اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بروز جمعرات 28 جولائی کو تین بجے مسلم لیگ ہاؤس چک شہزاد میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے اور پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے اور سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔
پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کل اسلام آباد میں طلب
Jul 27, 2022