اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پروموشن بورڈ میں 32 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر عمر نسیم، بریگیڈیئر سید عباس علی، بریگیڈیئر محمد عباس، بریگیڈیئر محمد شاہد ابڑو، بریگیڈیئر لقمان حفیظ، بریگیڈیئر محمد یاسر الہی، بریگیڈیئر عدیل حیدر منہاس، بریگیڈیئر سید علی رضا، بریگیڈیئر شاہد پرویز، بریگیڈیئر احسن وقاص کیانی، بریگیڈیئر اظہر یاسین، بریگیڈیئر قیصر سلیمان، بریگیڈیئر ہارون اسحاق راجہ، بریگیڈیئر عامر امین، بریگیڈیئر ہارون حمید چوہدری، بریگیڈیئر وسیم افتخار چیمہ، بریگیڈیئر محمد حسین، بریگیڈیئر شعیب بن اکرم، بریگیڈیئر کاشف خلیل، بریگیڈئر کاشف عبداللہ، بریگیڈیئر امجد حنیف، بریگیڈیئر فیصل نصیر، بریگیڈیئر احمد کمال، بریگیڈیئر سعید الرحمان سرور، آرمی میڈیکل کور کے بریگیڈیئر طفیل احمد، بریگیڈئر رضوان صادق، بریگیڈیئر اعجاز احمد، بریگیڈئر ندیم فضل، بریگیڈئر شعیب احمد، بریگیڈئر طاہر مسعود، بریگیڈیئر وسیم احمد خان اور بریگیڈیئر سہیل صابر شامل ہیں۔