فضل الرحمن کی شجاعت سے ملاقات، فون کر کے نواز شریف کو اعتماد میں لیا

Jul 27, 2022


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر چودھری سالک حسین بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمان نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دریں اثناء سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کی نواز شریف سے ٹیلی فون پر بات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو چودھری شجاعت سے ملاقات پر اعتماد میں لیا۔

مزیدخبریں