لاہور+ اسلام آباد (سپیشل رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمشن نے سیاسی جماعتوں کو مالی سال2021-22ء کے مالی گوشوارے پرسوں29 اگست تک جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گوشوارے الیکشن ایکٹ 2017ء کی شق 210 کے تحت الیکشن کمیشن کے پاس جمع کرانا ضروری ہے، سیاسی جماعتیں فارم ڈی پر مالی سال کے اختتام کے 60دنوں کے اندر اندر چارٹرڈ اکائونٹنٹ کی جانب سے آڈٹ شدہ مالی گوشوارے جمع کرانے کی پابند ہیں۔ یہ فارم الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد، صوبائی الیکشن کمشنر کے دفاتر میں بلا معاوضہ دستیاب ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے بھی یہ فارم ڈائون لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔