کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ڈیم نہ ہونے کی وجہ سے 10لاکھ ایکڑ فٹ دریائی پانی سمندر کی نظر ہوگیا ،دنیا نے پانی کو محفوظ بنانے کیلئے بڑے بڑے ڈیم بنائیاور جدید طرز پر مزید ڈیم بنارہے ہیں ،پاکستان میں ڈیم بنانے کے نام فنڈ جمع کرکے کرپشن کی نظر کردیا گیا جس کی کوئی تفصیلات نہیں بتارہا ،ملک وقوم کے مفادات کیلئے ڈیموں کا قائم نہ ہونا حکومتوں کیلئے سوالیہ نشان ہے ،بارشوں کے پانی کو جمع کرنے کا دنیا کے ہر ملک نے ڈیموں پر مشتمل نظام بنایا پاکستان کو بھی جدید ڈیم تعمیر کرنا ہونگے ،پڑوس ممالک میں ایسے ڈیم ہیں کہ کئی سالوں تک اپنے ملک کو پانی فراہم کرسکتے ہیں ،پاکستان کے عوام کو حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے ،غربت میں اضافہ اسیا لگتا ہے حکومت غربت کی بجائے غریب کو ختم کرنے کے درپے ہے ،آئی ایم ایف کی تمام شرائط ماننے کے باوجود معاشی عدم استحکام کاہونا سوالیہ نشان ہے ،ملک تیزی سے سری لنکا جیسے معاشی حالات کی طرف جارہا ہے ،بارشوں سے ہونیوالی تباہی سے نمٹنے اور متاثرہ خاندانوں کی زندگی معمول پر لانے کیلئے حکومت ہنگامی بنیادوں پر امداد فراہم کرئے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بارشوں سے ہونیوالے نقصانات اور بارش پانی سمندر کی نظر ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ڈیم نہ ہونے کی وجہ سے دوطرفہ نقصانا کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،خشک سالی اور سیلاب ڈیم موجود ہوں تو دریائوں کا پانی سیلاب کی بجائے ڈیم میں چلاجاتا ہے جس سے تباہی نہیں ہوتی اور نہ ہی خشک سالی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،پانی اللہ عزوجل کی نعمتوں سے ایک عظیم نعمت ہے جسے ضائع کردیا جاتا ہے ۔
ڈیم نہ ہونے سے 10لاکھ ایکڑ فٹ دریائی پانی سمندربرد‘ ثروت اعجاز قادری
Jul 27, 2022