معمار نوائے وقت مجید نظامی ’’دو قومی نظریہ ‘‘کے محافظ‘ رانا اشفاق رسول

Jul 27, 2022


کراچی(سٹی نیوز) فرزندان پاکستان کے بانی و سرپرست اعلیٰ رانا اشفاق رسول خان اور چیئرمین فرزندان رائو محمد شکیل نے مشترکہ بیان میں کہا کہ معمار نوائے وقت مجید نظامی دو قومی نظریہ کے محافظ ہیں جنہوں نے پوری زندگی نظریہ پاکستان کے تحفظ بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح‘ شاعر مشرق علامہ اقبال کے افکار کو دوام بخشتے ہوئے اسے ہوئے آگے بڑھایا۔ انہوں نے پاکستان میں جدید صحافت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معمار نوائے وقت مجید نظامی مرحوم کی8 ویں برسی پر ان کی صحافتی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔ رانا اشفاق رسول خان نے کہا کہ مرحوم مجید نظامی برصغیر کی صحافتی تاریخ کا روشن باب ہیں۔ پاکستان میں صحافت کے میدان میں انہیں منفرد مقام حاصل ہے ان کا نام صحافتی میدان میں ہمیشہ دمکتا رہے گا۔

مزیدخبریں