''غدیر''  وہی میدان جہاں سے مسلمانوں کو پیغام عدل وانصاف سنایا گیا

ملتان (نیوز رپورٹر)ٹیم عزادارِ حْسین ؓ کے زیراہتمام رضا ہال ملتان میں ولایت علی کانفرس کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ اعجاز حْسین بہشتی، علامہ قاضی غلام شبیر علوی، علامہ سید عون محمد نقوی، علامہ وسیم عباس معصومی، مولانا ربنواز، مالک علی خان، طالب حْسین، سید نوازش علی زیدی الواسطی و دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر علامہ اعجاز حْسین بہشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا  ''غدیر''  وہی میدان جہاں سے سارے مسلمانوں کو پیغام اخوت و محبت، برادری و برابری،عدل وانصاف سنایا گیا  مالک علی خان نے کہا کہ اٹھارہ ذی الحجہ عید غدیر کی تاریخ ہے۔ انہوں نے کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی کے لئے خانقاہوں سے نکل کر رسم شبیری ادا کرنے کا وقت آ گیا ہے۔  علامہ سید عون محمد نقوی نے کہا کہ واقعہ غدیر امت کے اتحاد کی سب سے بڑی کڑی ہے جسے ہم نے فراموش کردیا۔ علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا مولا علی نے رسول اللہ سے جو فیض حاصل کیا، اسے رسول کی زندگی میں نافذ العمل بنایا اور بعد از نبی بھی ان کے فیصلے اور آل نبی کی قربانیاں دین۔ مولانا ربنواز، نوازش علی زیدی، طالب حسین نے بھی خطاب کیاآخر میں اصول دین سے آشنائی کتاب سے لیئے گئے پیپر میں کامیاب ٹھہرنے والے بچوں میں انعامات اور سرٹیفیکٹ تقسیم کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن