قصور(اے پی پی)محکمہ زراعت نے انگورکے باغبانوں کو پھل کی رنگت نصف تبدیل ہونے پر فوری آبپاشی کا وقفہ بڑھانے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ جب انہیں تسلی ہوجائے کہ اب انگور کا پھل پک کر تیار ہوچکاہے تو وہ اس کی برداشت سے ایک ہفتہ قبل انگورکے باغات میں پودوں کی آبپاشی روک دیں۔ترجمان محکمہ زراعت نے اے پی پیکو بتایا کہ باغبان انگورکی فصل پر گہری نظررکھیں اور اگرانہیں دیمک کا حملہ محسوس ہوتو کلوروپائری فاس یا فپرونل پودوں کی جڑوں میں ڈال دیں۔ انہوں نے کہا کہ باغبان انگورکی فصل پر دیگربیماریوں کے حملہ کی صورت میں مناسب پھپھوندکش زہرکا سپرے بھی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باغبانوں کو چاہئیے کہ وہ اگیتی اقسام کے پکے ہوئے انگورکے پھل کو ٹھنڈے وقت میں برداشت کریں۔
انگورکے باغبانوں کو پھل کی رنگت نصف تبدیل ہونے پر فوری آبپاشی کا وقفہ بڑھانے کی ہدایت
Jul 27, 2022