محکمہ زراعت قصور کی مکئی کی برداشت کے بعد کاشتکاروں  کو چھلیاں اچھی طرح خشک کرنے کی ہدایت

قصور(اے پی پی)محکمہ زراعت نے مکئی کی برداشت کے بعد کاشتکاروں کو چھلیاں اچھی طرح خشک کرنے کی ہدایت کی ہے اور ساہیوال2002،ایم ایم آر آئی ییلوپرل اور اگیتی 2002کا بیج آئندہ فصل کے لئے رکھنے کا بھی مشورہ دیاہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع) قصور احمد نوید امجد نے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ جب مکئی کی فصل کٹائی کے لئے تیار ہوجائے تو چھلیاں پودوں سے نکال کر چبو تروں پر پتلی تہہ میں پھیلا دی جائیں اوربعدمیں ان کو الٹتے پلٹتے بھی رہناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ موسم گرماکے دوران درجہ حرارت زیادہ ہوتاہے۔ اس لئے چھلیوں کے خشک ہونے میں زیادہ سے زیادہ 3دن لگ سکتے ہیں لہٰذا چھلیاں خشک کرنے میں بڑی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ خاص کر وہ چھلیاں جن سے اگلی فصل کے لئے بیج رکھنا مقصودہوتو ان کو سایہ دار جگہ میں خشک کرنا بہت بہترہوگا۔

ای پیپر دی نیشن