نصیرآباد(نامہ نگار)ایگزیکٹو انجنیئر پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ نصیرآباد کاظم لونی نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی سمیت تمام واٹر سپلائی نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جارہا ہے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کی ڈیرہ مراد جمالی کی میئن واٹر سپلائی سمیت مشرقی واٹر سپلائی، انڈیسٹری واٹر سپلائی نظام کو مزید موثر بنانے کے لئے اہم اقدامات کئے گئے ہیں، جبکہ مختلف واٹر سپلائی کی مین پائپ لائنوں کی لیکیج کو بھی کنٹرول کرنے کے لئے عملہ مصروف عمل ہے پورے شہر کو ایک شیڈول کے مطابق پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا گیا ہے ان شاء اللہ عوام کو اب پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوئی شکایات نہیں ملے گی۔
ڈیرہ مرادجمالی واٹرسپلائی سسٹم بہتربنانے کے لیے کوشاں ہیں:ایگزیکٹو انجنیئر پبلک ہیلتھ
Jul 27, 2022