ڈیرہ اللہ یار(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کے بروقت اقدامات سے ڈیرہ اللہ یار شہر ڈوبنے سے بچ گیاگزشتہ روز ڈیرہ اللہ یار اور گردونواح میں ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث نہروں میں طغیانی آگئی اور شہر کے بچاؤ بند پر پانی کا دباو بڑھ گیا جسکے باعث شہر ڈوبنے کا خطرہ بڑھ گیا تھا گزشتہ شب رات گئے تک بچاو بند کے پشتے مضبوط کرنے اور ذیلی نہر کو شگاف ڈال کر پانی کا بہاؤ مین ڈرین کی جانب موڑنے کا کام کیا گیا۔دریں اثناء بہادر شاہ کالونی کے قریب بہنے والی نہر میں طغیانی آنے کے باعث قریبی مکینوں کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء میر اسفندیار خان جمالی تحصیل جھٹ پٹ کے صدر اللہ داد دشتی نے بھی بچاو بند اور نہروں کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا علاوہ ازیں میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر محمد انور قمبرانی کی ہدایت پر برساتی پانی کے نکاس اور سڑکوں کی صفائی کا کام بھی جاری ہے اکاؤنٹ آفیسر غلام سرور رند میونسپل ایمپلائز یونین کے صدر شفیع محمد کٹوہر کی نگرانی میں سینٹری سٹاف برساتی پانی نکاس کرنے اور قومی شاہراہ سمیت دیگر سڑکوں کی صفائی کے ساتھ آمدورفت کی بحالی میں مصروف ہیں۔
ڈیرہ اللہ یار:نہرمیں طغیانی،بہادرشاہ کالونی کے مکین محفوظ مقام پر منتقل
Jul 27, 2022