ہیضہ سے متاثرہ مریضوں کے لیے مونڈی میں فری میڈیکل کیمپ

Jul 27, 2022

گوادر(بیورو رپورٹ)مونڈی ڈسٹرکٹ گوادر میں اسہال اور ہیضہ سے متاثرہ مریضوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ ڈاکٹر اختر علی بلیدی صوبائی کوارڈینیٹر حفاظتی ٹیکہ جات بلوچستان نے ڈسٹرکٹ گوادر کے ہیلتھ ٹیم کو ہیلتھ کیمپ کے انعقاد میں تکنیکی معاونت فراہم کی اور کیمپ کا دورہ بھی کیا۔ دورہ کے دوران ان کے ساتھ ڈی ایچ او گوادر ڈاکٹرعبدالواحد اور  ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر منیر احمد و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔فری میڈیکل کیمپ میں  جنرل او پی ڈی کے ساتھ ساتھ حاملہ خواتین کاچیک اپ، بچوں کا معائنہ ، غذائی قلت کے شکار خواتین اور بچوں کی نشاندھی اور سپلیمنٹس دی گئیں۔بچوں اور خواتین کو حفاظتی ٹیکے بھی لگائے گئے۔ مریضوں کومفت ادویات ، او آر ایس  کے ساشے اور پانی کو صاف کرنے والی ٹیبلٹس بھی فراہم کی گئیں فری میڈیکل کیمپ میں گرد ونواح کے علاقوں سے 400 سے زائد مریضوں نے چیک اپ کرایا ۔

مزیدخبریں