روڈ کی تعمیر کے خلاف نہیں،معاوضہ معقول دیاجائے :متاثرین ملاّ فاضل چوک

Jul 27, 2022

گوادر (بیورو رپورٹ) روڈ کی تعمیر کے خلاف نہیں لیکن خدشات و تحفظات رکھتے ہیں ہم کمپلسیشن کے نام پر مقررہ کردہ اونے پونے دام کو مسترد کرتے ہیں۔ علاقے کی کمرشل ویلیو کے مطابق کمپلسیشن و متبادل اراضی  فراہم کی جائے  ۔ مکی مسجد تا ملا فاضل چوک روڈ کے متاثرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے خدشات و تحفظات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر حاجی مولا بخش و دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم کسی روڈ کی تعمیر کے خلاف نہیں لیکن انتظامیہ نے کمپلسیشن کے نام پر جو ریٹ مقرر کیا کسی صورت علاقے کی کمرشل ویلیو کے حساب سے نہیں جنھیں ہم مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کو متبادل اراضی کی فراہمی اور انھیں تعمیر  کے بغیر دینے پر اعتراض ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح ملا بند وارڈ اور وادی ڈھور کے روڈ متاثرین کو اراضی کی ویلیو کے حساب کمپلسیشن اور متبادل اراضی دی گئی ساتھ میں نیو ٹاؤن اور سنگھار ہاؤسنگ  سکیموں میں کمرشل پلاٹس دیے گئے اور جملہ سہولیات فراہم کی گئیں اسی طرح ہم بھی اس علاقے کے قدیمی باشندگان اور قیام وطن سے قبل رہ رہیہیں ہمارا بھی جائز حق بنتا ہے کہ ہماری متاثرہ اراضی کے بدلے انتظامیہ ہمیں متبادل اراضی کی فراہمی اور مارکیٹ ویلیو کے حساب سے کمپلسیشن ادا کرے اس کے بغیر ہم کسی صورت اپنے قیمتی اراضی واگزار کرنے پر تیار نہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں میڈیا کو بتایا کہ روڈ متاثرین نے اپنے اعتراضات لکھ دیئے ہیں جو عنقریب ضلعی انتظامیہ کے دفتر میں جمع کردئیے جائیں گے۔

مزیدخبریں