بارشوں ،سیلاب سے متاثر زمینداروں کونقصانات کے ازالے کے لیے رپورٹس جلد جمع کرانے کی ہدایت

Jul 27, 2022

خاران ( نامہ نگار)ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی واشک  علی بخش بلوچ نے کہا کہ ضلع  واشک  میں مون سون کے طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے زیرآب  آنے والے اکثر علاقوں میں زرعی زمینات کے کھڑی فصلات کے نقصانات کے  جائزہ لینے کے لئے  محکمہ زراعت  کے ٹیم  ضلع واشک کے متاثرہ  علاقوں کا  دورہ کرکے جائزہ  لے رہے ہیں  ضلع واشک  کے ہیڈکوارٹر  سمیت تحصیل بسیمہ تحصیل ماشکیل سب تحصیل شاہوگیڑی سب تحصیل  ناگ   کے زمینداروں کے کھڑی فصلات تباہ اور تیار کھجوروں کے  باغات  کو بھی نقصان  پہنچا  ہیں اس حوالے سے محکمہ زراعت  واشک رپورٹ   مرتب  کرکے باقاعدہ  صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر واشک کو ارسال  کرئینگے اس سلسلے  میں ضلع واشک کے زمینداروں  کو ہدایت  جاری  کی ہیں  کہ جن زمینداروں کے زرعی  فصلات  کھجوروں  کے باغات  سولر ٹیوب ویل بند حالیہ مون سون بارشوں  اور سیلابی ریلوں  کی وجہ سے نقصانات ہوئے ہیں ان  نقصانات  کا رپورٹ  فورا محکمہ  زراعت  واشک کے دفتر میں  جمع کرائیں  تاکہ ان تمام نقصانات  کے  رپورٹ  صوبائی حکومت  اور محکمہ  ازاہ  کو ارسال  کرسکیں۔

مزیدخبریں