گوادرمیں ہیضہ سے بچاؤ کے لیے گھرگھرمہم شروع کردی گئی

گوادر (بیورو رپورٹ) ہیضہ اور ڈائریا سے بچاؤ کے لیے  گھر گھر ویکسینیشن مہم شروع کردی گئی ۔ اس ضمن میں ای پی آئی پروگرام کے صوبائی کوارڈینیٹر برائے حفاظتی ٹیکہ جات ڈاکٹر اختر علی بلیدی کی بھر پور کوششوں سے، اور ڈاکٹرعبدالواحد ضلعی ناظم صحت گوادر اور ڈاکٹر شاہنواز بلوچ نائب ضلعی ناظم صحت گوادر کی سربراہی میں محکمہ صحت کی مخصوص ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ایسے تمام افراد جنکی عمریں ایک سال سے اوپر ہیں وہ اس مہم کے دوران یہ ویکسین پی کر اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ آپ یہ سہولت ڈی ایچ کیو اسپتال، بی ایچ یو شادو بند، جی ڈی اے اسپتال ، اور سول ڈسپنسری اڈا شمبے اسماعیل سے بھی مفت حاصل کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن