کوئٹہ(بیورورپورٹ) ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے صدر ،امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کونسل کا اہم ترین اجلاس 29جولائی بروزجمعہ شام 6بجے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ الفلاح ہائوس الگیلانی روڈ طلب کرلیا۔ اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ خصوصی طور شرکت کریں گے اجلاس میں سودی معیشت ،مہنگائی ،آئی ایم ایف کی غلامی ،محرم الحرام سمیت دیگر اہم موضوع پر شرکاء اظہار خیال ،مشاورت وفیصلے کریں گے۔ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے جنرل سیکرٹری سید مومن شاہ نے کونسل کے ممبران سے بروقت شرکت کی استدعاکی۔
ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کا اجلاس 29جولائی کوطلب
Jul 27, 2022