زرداری کی فہم و فراست والی سیاست سے وفاق مضبوط ہوا: ودود حسن ڈار

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی سٹی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام سابق صدر آصف زرداری کی 67 ویں سالگرہ کی تقریب پیپلز سیکرٹریٹ سیٹلائٹ ٹائون میں ہوئی ۔صدارت سٹی صدر میاں ودود حسن ڈار نے کی ،نا ئب صدر سنٹرل پنجاب میاں اظہر حسن ڈار نے تقریب میں خصوصی شرکت کی  انہوں نے خطاب میں کہا کہ سابق صدر آصف زرداری ملک و قوم کے عظیم رہنما ہیں انکی فہم و فراست اور مفاہمت کی سیاست کے باعث وفاق پاکستان مضبوط ہوا اور صوبوں کو ان کے حقوق ملے ، سی پیک شروع ہوا،گوادر بندر گاہ کی تعمیر ہوئی،حقوق بلوچستان سمیت تمام صوبوں وفاقی اکائیوں کی صورت مضبوط کیا. آصف علی زرداری اپنے تدبر اور فہم و فراست سے ملک کو بحرانوں سے نکال لیں گے اور انتشاری نیازی ٹولے کی سازشوں کا مکمل خاتمہ کریں گے .اس موقع پر آصف علی زرداری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا  اور سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

ای پیپر دی نیشن