آبادی میں اضافے کوفوری کنٹرول کیا جائے: میاں تبسم شکور

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) محکمہ بہبود آبادی کے تحصیل آفیسر میاں تبسم شکور،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر عاصم نواز چیمہ نے کہا ہے کہ جس تناسب سے آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے اگر اس پر قابو نہ پایا گیا تو آنے چند سالوں میں ملک میں اجناس کی کمی کے ساتھ ساتھ بیروزگاری اور وسائل کی کمی بھی ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوںنے شیخوپورہ سٹی سینٹر نمبر 3میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر سلیم سلطان بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ محکمہ بہبود آبادی کے پاس آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے جو ادویات اور دیگر اشیاء موجود ہے ان کے استعمال سے میاں بیوی کو کسی قسم کا کوئی میڈیکل نقصان نہیں ہو تا انہوںنے کہاکہ محکمہ کے فیلڈ اسٹاف اور فیملی پلاننگ کے دفاتر میں محکمہ بہبود آبادی کی پالیسیوں کے مطابق کام جاری ہے جس کی وجہ سے آبادی کو کنٹرول کیا جا رہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن