قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف کے زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلہ میں تمام انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اورنگزیب سدھو، اسسٹنٹ کمشنر قصور رضوان الحق پوری، ڈی ایس پی سٹی حافظ محمد سعید، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122انجینئر سلطان محمود، محکمہ ہیلتھ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹیز، واپڈا، سوئی گیس، پی ٹی سی ایل، سول ڈیفنس، لوکل گورنمنٹ کے افسران اور منتظمین موجود تھے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی، چونیاں، کوٹ رادھاکشن اور منتظمین ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے۔ اس سلسلہ میں تمام محکموں کو اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دینا ہونگی۔
ڈپٹی کمشنرقصور ‘ڈی پی اوکے زیر صدارت اجلاس
Jul 27, 2022