بھکھی:آٹے کی قلت ، شہری دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور

Jul 27, 2022

بھکھی(نمائندہ نوائے وقت) آٹے کی قلت کے نتیجہ میں شہری دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور دوکانداروں نے تھیلے کی سرکاری قیمت تو آویزاں کی ہوئی ہیں مگر متعلقہ محکمہ کے اہلکاروںکی ملی بھگت سے دوکانداروں نے آٹا غریبوں کی پہنچ سے دور کردیا ہے ملنے والے آٹے کو فیکٹریوں میں مہنگے داموں فروخت کردیتے ہیںپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی نااہلی کے باعث  فیروز وٹواں اور گردونواح میں آٹے کی قلت برقرارشہری آٹے کے حصول کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور دوکانداروں نے فلیکسیں تو باہر لگا رکھی ہیں مگر آٹا غریب شہریوں کو دینے کی بجائے مہنگے داموں فیکٹریوں میں قائم ہوٹلوں میں بھیج دیتے ہیں ۔

مزیدخبریں