پی سی بی کا ڈومیسٹک کیلنڈر 2022.23جاری آغاز قومی ٹی ٹونٹی کپ سے ہوگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن 23-2022 کا کیلنڈر جاری کردیا ہے۔نیشنل ٹی ٹونٹی 30 اگست تا 19 ستمبر راولپنڈی اور ملتان میں کھیلا جائیگا ،کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹی ٹونٹی2 تا 15 ستمبر کو کوئٹہ میں کھیلا جائیگا ،قائداعظم ٹرافی 27 ستمبر تا 30 نومبر ایبٹ آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی میں ہوگا ،کرکٹ ایسوسی ایشنز چیمپئن شپ 27 ستمبرتا 23 نومبر ، ایبٹ آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی میں کھیلا جائیگی ،پاکستان کپ 10 دسمبرتا 3 جنوری تک کراچی جبکہ کرکٹ ایسوسی ایشنز چیلنج 10تا 29 دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائیگا ۔ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان نے کہا ہے کہ انہوں نے نئے ڈومیسٹک کیلنڈر کو تیار کرتے وقت کوشش کی ہے کہ نوجوان اور  باصلاحیت کھلاڑیوں کو مسابقتی اور چیلنج سے بھرپور مقابلوں کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ گزشتہ سال انہوں نے ہر کرکٹ ایسوسی ایشن کو انڈر19 کرکٹ میں اپنی دو ٹیموں کو اتارنے کی اجازت دی تھی۔

ای پیپر دی نیشن