فیروزوالہ( نامہ نگار) راوی اربن اتھارٹی نے محکمہ مال شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ لاہو راور فیروز والا کے درمیان بسنے والے نئے شہر کے 7 دیہات میں واقع نان پرائیویٹ زمینوں کو فوری طور پر اتھارٹی کے نام ٹرانسفر کیا جائے تاکہ نیا شہر بسانے کا کام تیز ہو۔ قابل اعتماد ذرائع کے مطابق نیا شہر بسانے کیلئے فیروزوالہ کے 7 دیہات چوہان ،کچی کوٹلی، شادی وال ،رتنی وال ،رکھ دھونیاں اور ایا نگر کی زمینوں کی ایکوزیشن کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ان دیہات میں 108 ایکڑ سرکاری اراضی، 22 ایکڑ آبادی دیہہ اور 186 ایکڑ شام الاٹ ہے جس کا روڈا کے نام ٹرانسفر ہونا ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق اس اراضی کی مارکیٹ ویلیو کروڑوں روپے میں ہے۔
فیروزوالہ:نیاشہربسانے کیلئے نان پرائیویٹ زمینیں روڈا کے نام ٹرانسفرکرنے کا مطالبہ
Jul 27, 2022