لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ ابہام سے پاک اور دو ٹوک ہے، امید ہے اس فیصلہ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ آئینی و سیاسی بحران سے باہر نکلے گا۔ ہم تحریک انصاف کی قیادت، ان کی لیگل ٹیم اور چودھری پرویز الٰہی کو قانونی محاذ پر ایک بڑی کامیابی ملنے پر مبارکباد دیتے ہیں ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبہ کے عوام توقع رکھتے ہیں کہ نئی حکومت عوامی مشکلات کے حل اور گورننس کی بہتری کے لئے دن رات کام کرے گی اور ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائی جائیں گی۔