پنجاب پولیس عظیم شہدائ، ہزاروں غازیوں کی امین فورس ہے: آئی جی

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے کہاہے کہ پنجاب پولیس 15 سوسے زائد عظیم شہداء اور ہزاروں غازیوں کی امین فورس ہے۔ قوم کے ان بہادر بیٹوں نے شہریوں کی جان وما ل کے تحفظ کو اپنی جانوں سے بھی زیادہ مقدم گردانتے ہوئے فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کیا ہے۔ جہلم کا بہادر سپوت کانسٹیبل ذیشان علی بھی ان عظیم شہداء میں شامل ہوگیاہے۔ کانسٹیبل ذیشان جیسے شہداء کی لازوال قربانیاں محکمہ پولیس کیلئے باعث فخر ہیں اور پنجاب پولیس فرض شناسی کی اس لازوال مثال کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ بحیثیت سربراہ پنجاب پولیس شہداء کی فیملیز کی بہترین ویلفیئر میری اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز جہلم میں کانسٹیبل ذیشان علی شہیدکی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد کیا۔

ای پیپر دی نیشن