لاہور(خبرنگار)لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل چوہدری محمد علی رندھاوا نے قبضہ گروپوں اور لینڈ مافیاز کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی اے کی حدود میں کسی قسم کی غیرقانونی تعمیراتی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیاجائیگااورغیرقانونی تعمیرا ت کیخلاف بھرپور آپریشن جاری رہیگا۔ دریں اثناء ایل ڈی اے کے شعبہ ٹائون پلاننگ زون فور کے عملے نے جوہر ٹائون اور اس سے ملحقہ کنٹرولڈ ایریا میںآپریشن کر کے متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمارکر دیں۔پلاٹ نمبر19ایف‘ جوہر ٹاوٗن پر غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا۔ جی سی پی سوسائٹی میںریسٹورنٹ کی غیر قانونی کمرشل تعمیر مسمار کردی۔ پلاٹ نمبر 279ایچ ٹو، جوہر ٹاؤن پرقائم غیر قانونی کیفے مسمارکر دیا۔ پلاٹ نمبر868جے ٹو، جوہر ٹاؤن پر بنایاگیاغیر قانونی کیفے مسمارکر دیا۔ شانو بابا چوک، ڈیفنس روڈ پرغیرقانونی کیفے مسمار کردیا۔ ڈیفنس روڈیاسر بروسٹ کے عقب میںزیر تعمیرغیر قانونی پلرز کو مسمار کردیا گیا۔ آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ٹا?ن پلاننگ فور نے کی۔آپریشن کے دوران انفورسمنٹ ونگ اور پولیس کی بھاری نفری ہمراہ تھی۔