محرم میں اشتعال انگیزی، فرقہ واریت کو برداشت نہیں کیا جائیگا:اتحاد بین المسالک کمیٹی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب  اور ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام اتحاد بین المسالک کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیاگیا کہ محرم الحرام کے دوران قیام امن ‘ بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ اور ملک واسلام دشمن طاقتوں کے مکروہ عزائم کو ناکام بنانے کیلئے قومی اداروں سے بھرپور تعاون کیا جائے گا اور کسی بھی صورت اشتعال انگیزی اور فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، مفتی محمد رمضان سیالوی اور دیگر اراکین نے کہاکہ تمام مسالک کے علماء محرم میں امن کیلئے اپنی ذمہ داریاں خلوص نیت سے سر انجام دیں گے،کمشنر گوجرانوالہ منصور قاد ‘ سی پی او/ قائم مقام آر پی او  رائے اعجاز احمد اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سائرہ عمر نے وفد کی خدما ت کو سراہتے ہو ئے کہاکہ علماء کرام نے ہمیشہ ہی ملکی تعمیر و ترقی اورسالمیت میںاپنا  بھر پور اور اہم کردار خوش اسلوبی سے اداکیا۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہداہات کے تحت تمام ممکنہ وسائل برو ئے کار لاتے ہوئے سرکاری ادارے اور افسر اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کیلئے چوکس ہیں اور ضلع و ڈویژن کی سطح پر  بنائے جانے والے کنٹرول روم حساس قرار دیئے جانے ولے جلوسوں اورمجالس کی مسلسل مانیٹرنگ کریںگے ۔ سی پی او رائے اعجاز احمد نے کہاکہ پولیس کے کم وبیش 15ہزار افسران اور جوان ڈویژن میں امن وامان کی ڈیوٹی سر انجام دیں گے اورشر انگیزوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...