گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ایم پی اے عمران خالد بٹ کو صوبائی وزارت کا قلمدان ان کی اور سٹی صدر مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ سلمان خالد بٹ(پومی بٹ) کی پارٹی سے حقیقی وابستگی اور گوجرانوالہ شہر میں مسلم لیگ (ن) کے حوالہ سے گراںقدرخدمات اور قربانیوں کے ثمرات میں لیگی اعلیٰ قیادت نے سونپا ہے ان خیالات کا اظہار امید وار برائے چیئر مین یو سی 61/25حسنین لون ،امیر اعظم ،عامر بٹ، فیصل راٹھور،طلحہ نعیم، ملک احمدودیگر لیگی متوالوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا مزید انہوںنے کہا ہم اپنے محبوب قائد میاں نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے دل کی گہرائیوں سے مشکور ہیں کہ انہوں نے عوامی امنگوں کو پورا کر کے گوجرانوالہ کی عوام کے دل جیت لئے۔انہوں نے کہا عمران خالد بٹ سے گوجرانوالہ کے عوام اور پارٹی کارکنوں کو بے حد امیدیں وابستہ ہیں توقع ہے کہ آپ عوامی مسائل میں کمی لانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔