لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کا احترام ضروری ہے ۔جب حکومت وقت اداروں کے احترام کو ملحوض خاطر نہیں رکھے گی تو ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلے گی۔عدلیہ سے من پسند فیصلے لینے کے لئے دبائو ڈالنے اور بائیکاٹ کرنے کی روایات خطرناک ہوں گی ۔پہلی مرتبہ کسی منتخب حکومت نے سپریم کورٹ کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا ہے ، جو ملکی تاریخ کی منفرد مثال ہے ۔اس قسم کی غلط روایات نہیں ڈالنی چاہئیں جن سے آئین و قانون سبوتاژ ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وزیر اعلی ٰ پنجاب کیس میں سپریم کورٹ میں ہونے والی پیش رفت پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کیا ۔
سپریم کورٹ کے فیصلوں کا احترام ضروری ہے: جاوید قصوری
Jul 27, 2022