شیخ زاید ہسپتال میں ہیپاٹائٹس کے عالمی کا انعقاد

لاہور(نیوزرپورٹر)شیخ زاید ہسپتال لاہور میں ہیپاٹائٹس کا عالمی دن منایا گیا۔  لاہور میں پاکستان سوسائٹی آف ہیپاٹولوجی کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار اختتام پذیر ہوگیا۔ ہسپتال میں ہیپاٹائٹس کے بارے میں آگاہی کیلئے واک اور سیمینار کاانعقاد کیاگیا۔ واک کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر صبغہ ذوالفقار چیئرپرسن اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور نے کی۔ اس موقع پر پاکستان سوسائٹی آف ہیپاٹولوجی کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر کاشف ملک، پروفیسر الطاف عالم، پروفیسر ارشد کمال بٹ، پروفیسر جوھر امین، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عدنان سلیم، اسسٹنٹ پروفیسر آصف زیدی، ڈاکٹر مظفر مہدی، ڈاکٹر اشتر علی زیدی، ڈاکٹرفرحان مینگل، ڈاکٹر عثمان نعیم، ڈاکٹر طارق سمیت ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...