تحریک دعوت الحق، ولی اللہ فائونڈیشن کے زیر اہتمام تبلیغی روحانی اصلاحی اجتماع

لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت الحق اور ولی اللہ فاونڈیشن کے زیر اہتمام جامع مسجد کبری نیوسمن آباد لاہور میں تبلیغی روحانی اصلاحی اجتماع منعقد ہوا۔جس کی صدارت امیر تحریک دعوت الحق اور چیئرمین ولی اللہ فاونڈیشن علامہ الحاج پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری نے کی۔اجتماع سے چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے خصوصی خطاب کیا۔پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء قرآن و حدیث کے ذریعے امت کی رہنمائی کریں۔کفر اور شرک کے گھٹاٹوپ اندھیروں میں اسلام کی روشنی کو پھیلانا ہی ہمارا مشن ہے۔

ای پیپر دی نیشن