نارنگ منڈی( نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن سمیت پی ڈی ایم نے جو اعلی عدالت کے خلاف زبان استعمال کی پوری قوم کا دل دکھی ہوا قانونی کاروائی ضروری ہے تاکہ آئندہ کسی کو جرآت نہ ہو پاکستان تحریک انصاف پرزور مذمت کرتی ہے جمہوریت کے نام نہاد دعویدار اپنی مرضی کے فیصلے کروانا چاہتے ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں امیدوار ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 135چوہدری بلال غوث ڈھلوں کی سٹی پریس کلب میں گفتگو ان کا کہنا تھا اعلی عدالت کے خلاف نام نہاد جمہوری پارٹیوں کے انتشار پسند قائدین نے جس طرح کی گفتگو کی اس پر پوری قوم سراپا احتجاج ہے اعلی عدالت نوٹس لے اور سخت کاروائی کرئے ۔
پی ڈی ایم کے عدالت کے خلاف بیان سے قوم کا دل دکھی ہوا: بلال غوث ڈھلوں
Jul 27, 2022