شہباز شریف فیملی اثاثے منجمد کیس احتساب عدالت نے مزید دلائل طلب کر لئے

لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف درخواست میں شریف فیملی کے وکلاء سے 05 اگست کو مزید دلائل طلب کر لیے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نیب عدالت نے شہباز شریف، حمزہ شہباز، نصرت شہباز، تہمینہ درانی اور کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔
 اثاثہ جات منجمد کرنے کا حکم عجلت میں دیا گیا‘ عدالت اثاثہ جات منجمد کرنے کے احکامات کو کالعدم قرار دے۔
منجمد

ای پیپر دی نیشن