برطانوی شخص ہیلی کاپٹر کے بلیڈ سے کٹ کر ہلاک،یونانی پولیس نے تحقیقات شروع کردی

Jul 27, 2022

  ایتھنز (آئی این پی) اکیس سالہ امیر برطانوی شخص یونان میں سیر وتفریح کے دوران اپنے بھائی اور بہن کے سامنے نجی ہیلی کاپٹر کے بلیڈ سے کٹ کر ہلاک ہوگیا۔پائلٹ اور دو ٹیکنیشنز کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ تفتیش کار حادثے کی تحقیقات کررہے ہیں۔پائلٹ اور دو گرانڈ ٹیکنیشنز کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ تفتیش کار حادثے کی تحقیقات کررہے ہیںجبکہ اس کے والدین پیچھے ایک اور ہیلی کاپٹر میں سفر کر رہے تھے۔ برطانوی  میڈیا کے مطابق حادثہ ایتھنز کے مضافات میں نجی ہیلی پورٹ پر پیش آیا جہاں یہ فیملی سیر و تفریح کیلئے آئی ہوئی تھی، حادثے کے وقت تین بھائی ایک ہیلی کاپٹر جبکہ انکے والدین پیچھے ایک اور ہیلی کاپٹر میں آرہے تھے۔ پیچھے آنے والا پائلٹ حادثہ دیکھنے کے بعد ہیلی کاپٹر کو ایتھنز انٹرنیشنل ایئرپورٹ لے گیا تاکہ والدین بیٹے کی لاش دیکھ کر صدمے کا شکار نہ ہوں، حادثے کے بعد پائلٹ اور دو گرانڈ ٹیکنیشنز کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ تفتیش کار حادثے کی تحقیقات کررہے ہیں، دیکھا جائے گا کہ آیا انجن رکنے پر پائلٹ نے انہیں باہر نکلنے کا کہا تھا یا نہیں۔ پولیس نے متاثرہ خاندان کی شناخت ظاہر نہیں کی لیکن یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ انتہائی امیر ہیں اور سپاٹا کے ہیلی پورٹ پر لیموزین انتظار کررہی تھیں جو انہیں ایتھنز کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعینات نجی جیٹ تک لے جانے کے لیے تیار تھیں۔ یونانی پولیس نے پیر کی رات تحقیقات کیلئے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، خیال کیا جاتا ہے کہ وہ پائلٹ سے تفتیش کر رہی ہے کہ اس نے انجن بند ہونے سے پہلے مسافروں کو ہیلی کاپٹر سے باہر نکلنے کی اجازت کیوں دی؟۔
 برطانوی شخص ہلاک

مزیدخبریں