ٹوکیو(نیٹ نیوز) جاپان میں حالیہ ہفتوں کے درمیان بندروں کے حملوں سے تقریباً 42 شہری زخمی ہوگئے۔ جاپان میں بندر عام ہیں اور کچھ حصوں میں یہ مسائل کا باعث ہیں۔ بندر فصلیں کھاتے اور بعض اوقات گھروں میں داخل ہو کر شہریوں کو کاٹتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق حالیہ ہفتوں میں جاپان کے مغرب میں واقع شہر یاماگوچی میں مبینہ طور پر ایک یامختلف بندروں کے حملوں کا غیر معمولی سلسلہ شروع ہوا، جس میں بڑوں اور بچوں سمیت 42 افراد زخمی ہوئے۔
بندروں کے حملے