عراق کے کرد علاقے میں  گیس کمپلیکس پرراکٹ حملہ

بغداد(این این آئی)عراق کے کرد عمل داری کے علاقے میں تین کاتیوشا راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ راکٹ حملے کا نشانہ گیس کمپلیکس تھا ۔ یہ حملہ اماراتی ملکیتی کمپلیکس پر کیا گیا۔ واضح نہیں ہے کہ گیس کمپلیکس پر یہ حملہ کس گروپ کی طرف سے کیا گیا ہے۔ کیونکہ ابھی کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے نہ ہی اب تک راکٹ حملے سے ہونیوالے نقصان کا اندازہ کیا جا سکا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ گیس فیلڈ جسے ہدف بنایا گیا کرکوک اور سلیمانیہ کے علاقوں کے درمیان ہے۔ اس علاقے پر کردوں کی عمل داری ہے۔ جبکہ یہ گیس کمپلیکس متحدہ عرب امارات کے زیر ملکیت ہے۔ امارات کی دانہ گیس کمپنی پر اس علاقے میں ماہ جون سے اب تک تین بار حملہ کیا جا چکا ہے۔راکٹ حملے کی وجہ سے کردستانی علاقے میں ماہ اپریل میں بھی کاور غوست ریفائنری کو ہدف بنایا گیا تھا۔ جبکہ مئی کے مہینے میں ایسا ہی ایک حملہ بغداد میں کیا گیا تھا۔ ان حملوں کی بظاہر ایک وجہ بغداد کی مرکزی حکومت اور کرد انتظامیہ کے درمیان تیل کے ایشوز پر تنازعہ بھی ہو سکتا ہے، تاہم حتمی اطلاعات نہیں ہیں
عراق راکت حملہ 

ای پیپر دی نیشن