خیرپور (بیورورپورٹ) سول ہسپتال خیرپور غریب مریضوں کے لئے وبال جان بن گیا ادویات بھی بااثر سیاسی افراد کے کہنے پر دی جارہی ہیں غریب آج بھی میڈیکل اسٹور سے ادویات خریدنے پر مجبور ہیں اس سلسلے میں مریضوں نے بتایا کہ سول ہسپتال خیرپور مزبحہ خانہ بن گیا ہے ڈاکٹر زیادہ تر اپنے پرائیویٹ کلینکوں پر توجہ دے رہے ہیں ہسپتالوں میں آنے والی ادویات کا کچھ پتہ نہیں کہاں جارہی ہیں مریضوں نے بتایا کہ سیاسی افراد کے کہنے پر مستحقین کو ادویات نہیں مل رہی ہیں جبکہ ہسپتال میں جان بچانے والی ادویات کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے آج بھی غریب مریض میڈیکل اسٹور سے ادویات خریدنے پر مجبور ہیں ورثاء نے کہا کہ رات کے وقت بھی ایمرجنسی میں ڈاکٹر موجود نہیں ہوتے اگر کوئی مل جائے تو وہ گپ شب میں مصروف رھتا ہے ورثاء نے سیکرٹری ہیلتھ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے