جھڈو (نامہ نگار) جھڈو میں چار کروڑ روپے کی نئی این آئی ٹی منظور کرکے ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر شروع ہوگئی نئی سڑکوں کی تعمیر شروع ہونے سے شہریوں میں خوشی کی لہر پیدا ہوگئی, شہری حلقوں کے مطابق شہر بھر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر کھنڈر بن چکی تھیں عوام کا پیدل چلنا مشکل ہوگیا تھا پچھلے بلدیاتی دور میں شہر میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے جس کے سبب شہر کا پورا انفرااسٹریکچر تباہ ہو کر رہ گیا تھا ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی جھڈو منیر حسین منگی اور سیاسی قائدین کی کوششوں سے اب سڑکوں کی تعمیر کا آغاز خوش آئند ہے, ٹاؤن انتظامیہ سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ اطراف میں موجود غیر قانونی قبضے بھی ختم کرائے تاکہ نئی تعمیر ہونے والی سڑکیں کشادہ ہوں, ٹاؤن انتظامیہ کو چاہیے کہ سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ سیوریج کے نالے نالیوں کی تعمیر شروع کرے اور سڑکوں کی تعمیر کے بعد سیوریج کے نالے نالیوں کی تعمیر سے سڑکیں پھر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائیں گی ٹاؤن انتظامیہ شہر میں ترقیاتی کاموں کیلئے بہتر منصوبہ بندی کرے تاکہ نئی تعمیر ہونے والی سڑکیں طویل وقت کیلئے کارآمد بن سکیں۔