لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) کمشنر لاڑکانہ ڈویژن گھنور خان لغاری نے روینیو افسران کو ہدایات دیں ہے کہ روینیو رکارڈ کا خاص خیال رکھا جائے کیون کہ وہ ریکارڈ سرکاری امانت ہے اور عام لوگوں کے کام خاص میرٹ کی بنیاد پر کیے جائیں اور اس کے ساتھ ساتھ فنانشل میٹرس کا استعمال قائدوں اور قانون کے تحت کیا جائے اور اس سلسلے میں کوتاہی برتنے والوں کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔ یہ بات انہوں نے روینیو اپیلوں کے شنوائی کے دوران کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کے روینیو اپیلوں کو ڈیڑھ سے دو ماہ کے درمیان نمٹایا جائے تاکہ عام لوگوں کو انصاف مل سکے، انہوں نے مزید کہاکہ اسی لیے میں ہر ہفتے اپیلوں کے سنوائی کا سلسلہ شروع کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ انشااللہ ڈیڑھ دو ماہ کے درمیان ان کا فیصلہ دیا جائے گا، اس موقعے پر 32 ا پیلیں پیش کی گئی جن میں سے 03 کا فیصلہ دیا گیا باقی 29 اپیلوں کے متعلق سنوائی کے تاریخ دی گئی کیوں کہ پارٹی اور ان کے وکیل کے غیر موجودگی کی وجہ سے کچھ کیسوں میں وابستہ افراد سے رپورٹ منگوائی گئیں جن کے آئندہ تاریخ 05 جولائی مقرر کی گئی ہے، اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ون قاضی سردار احمد اور دیگر وابستہ افسران موجود تھے۔
ریونیو ریکارڈ کومحفوظ رکھا جائے‘ کمشنر لاڑکانہ
Jul 27, 2022