لاہو ر(کامرس رپورٹر)چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ علی سرفراز حسین سے یو این ڈی پی کے 3 رکنی وفد کی پی اینڈ ڈی کے صدر دفتر میں ملاقات ہوئی۔ جس میں پائیدار ترقی اہداف (SDGs) پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی کی جانب سے وفد کو پائیدار ترقی اہداف کے فوائد اور اس کی اہمیت بارے بریفنگ دی گئی۔ وفد کی جانب سے حکومت کی کوششوں کوسراہا۔ ملاقات میں مستقبل کیلئے ماحولیاتی آب و ہوا، پانی اور مربوط مالیاتی حکمت عملی کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ ملاقات میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈاکٹر محمد سہیل انور چوہدری اور ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) پی اینڈ ڈی بورڈ عمرانہ توقیر بھی شریک ہوئیں۔