تینوں جج صاحبان حکومت کے خلاف پارٹی بن چکے ہیں: مولانا عبد الغفور حیدر ی

Jul 27, 2022

اسلام آباد(نا مہ نگار)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدر ی نے کہا ہے کہ تینوں جج صاحبان حکومت کے خلاف پارٹی بن چکے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر پوری قوم کا مطالبہ فل بنچ کا تھا تو کیوں جج صاحبان اس سے کترا رہے تھے ۔عدالت سے انصاف کی امید ہوتی ہے مگر موجودہ جج صاحبان کی ترجیحات کچھ اور ہے میرا مشورہ ہے کہ وہ قضا کی کرسی پر بیٹھ کر قوم کوانصاف فراہم نہیں کرسکیں گے۔لہذا عدالت کی کرسی سے استعفے دیکر پی ٹی آئی میں شامل ہوکر باقاعدہ الیکشن میں حصہ لیں۔
 عبد الغفور حیدر ی

مزیدخبریں