عدالتی فیصلہ آنے کے بعد پی ٹی آئی رہنمائوں اورکارکنوں کا جشن

اسلام آباد(محمد صلا ح الدین خان )سپریم کورٹ میں ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کے خلاف مقدمہ کی سماعت کے موقع پر سارادن تحریک انصاف کے رہنماء تقاریر کرتے رہے ، پی ڈی ایم کی اتحادی جماعتوں کے سیاسی افراد عدالتی بائی کاٹ کے باعث کورٹ نہیں آئے ، تحریک انصاف کے  ورکرز صبح ہی سے شاہرائے دستور پر موجود تھے شام تک ان کی تعداد بڑھتی رہی ، ہائی سیکیورٹی کے باوجود سار دن ایک میلے کا سماں رہا اور میلے کی تعداد میں شام تک مزید اضافہ ہوگیاجبکہ تقریبا پونے نو بجے عدالتی فیصلہ آنے کے بعد پی ٹی آئی رہنمائوں اور وکرز نے جشن منایا، لوڈیاں ڈالی ، مٹھائی تقسیم کی گئی، نعرے بازی کی تحریک انصاف کے جھنڈے لہرائے گئے ، حامی وکلاء  اور خواتین نے بھی تحریک انصاف ، عمران خان کے حق میں نعرے لگائے کئی خواتین عدالتی فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں آنے پر فرط جذبات سے رونے لگیں اور اللہ تعالی شکر ادا کیا کہ انہوں نے جلد انتخابات کے اعلان کا مطالبہ کیا ، اور سپریم کورٹ کے ججز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ، تحریک انصاف کے وکلاء نے بیرسٹرعلی ظفر کو مبارک بعد دی جبکہ اس موقع پر موجود فواد چوہدری، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک، فیصل جاوید ،اعظم سواتی، ملائیکہ بخاری نے  ایک دوسرے کو فیصل پر مبارک باد دی مٹھائی کھلائی انہوں نے میڈیاسے گفتگو کی اور عدالتی فیصلہ کو آئین کو قانون کے مطابق قرار دیا ، ان کا کہنا تھا کہ اب ملک میں انتخابات ہونے چاہیں تاکہ لوگ اپنی مرضی سے ووٹ کا استعمال کرکے منتخب نمائندووں کو ووٹ دیں ۔
پی ٹی آئی جشن

ای پیپر دی نیشن