آصف زرداری اتحاد، افہام و تفہیم ور سیاسی رواداری کے علمبردار:نیئر بخاری

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئرحسین بخاری نے قائد پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی سالگرہ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران کارکنوں اور حامیوں اور تمام جمہوریت پسندوں نے مبارکباد دی ہے نیر بخاری نے کہا ہے گے کہ مرد فہم و فراست راہبر جمہوریت آصف زرداری نے اپوزیشن کی حمایت سے  پارلیمنٹ کی بے توقیری کرنے کے  مرتکبین کو پارلیمنٹ ہی کے زریعے بائر نکال کر جمہوری نظام بچایا اور پارلیمنٹ کی تکریم و توقیر کو بڑھایا ہے آصف علی زرداری نے بے نظیر بھٹو شہید کی مفاہمانہ پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے جمہوری نظام کا تسلسل یقینی بنایا ہے نیئر بخاری نے مزید کیا ہے کہ ملکی ہوائی اڈے واگزار کرانا پاک ایران گیس منصوبہ سوات میں پرچم پاکستان سربلند کرنا قومی خدمات ہیںپاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے پارلیمانی پارٹیوں کے تعاون سے اٹھارویں آئینی ترمیم کی منظوری یادگار اقدام ہے ،نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ اقتدار کی پرامن منتقلی اور جمہوری تسلسل آصف علی زرداری کے مثبت سیاسی طرز عمل کا ثمر ہے آصف علی زرداری نے سیاسی مخالفت کو دشمنی میں "تبدیلی"کی بجائے اعلی ظرفی  درگزر اور معافی کو فروغ دیا  آئین پاکستان میں  آمرانہ پیوندکاریوں کا خاتمہ جمہوریت کی فتح ہے انہوں نے کہا ہے کہ مرد فہم و فراست آصف علی زرداری نے مضبوط اکائیوں اور مضبوط وفاق پاکستان کی خاطر عملی اقدامات اٹھائے نیر پیپلز پارٹی آئین کی بالادستی پارلیمنٹ کے وقار اور جمہوریت کی سربلندی کیلئے کوششیں جاری رکھے گی دریں اثنا  وفاقی وزیر و نائب صدر پیپلزپارٹی خیبر پختونخوا ساجد حسین طوری نے آصف علی زرداری کو انکے سالگرہ پر مبارکباد و نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ، وفاقی وزیر ساجد طوری نے کہا کہ اس پرمسرت موقع پر پارٹی قیادت اور کارکنان کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، آصف علی زرداری وقت حاضر کے عظیم سیاسی رہنماء ہیں، آصف علی زرداری سیاسی بصیرت کے حامل قائد ہیں، آصف علی زرداری ملک میں اتحاد، افہام و تفہیم اور سیاسی رواداری کے علمبردار ہیں۔
نیئر بخاری

ای پیپر دی نیشن