کراچی (نیوز رپورٹر) طیاروں میں نصب خودکار سسٹم کی رہنمائی کی بدولت قومی ائیرلائن پی آئی اے کے 2 طیارے بڑے حادثے سے بچ گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی ائیر ٹریفک کنٹرولر کی غلط اطلاع پر اسلام آباد سے دبئی اور دوحہ سے پشاور آنے والے طیارے آمنے سامنے آ گئے تھے، پی آئی اے حکام نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایران سول ایوی ایشن کو خط لکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کا ایک بوئنگ777 طیارہ 35 ہزار فٹ بلندی پر جبکہ ائیر بس 320 طیارہ 36 ہزار فٹ بلندی پر تھے۔ اسلام آبادسے دبئی جانے والی پرواز پی کے211 کو بوئنگ777 ساختہ طیارے کے ذریعے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔ طیارے میں نصب تصادم سے بچا ؤکے خود کار سسٹم کی جانب سے پائلٹ کو الرٹ وارننگ جاری ہوئی، سسٹم نے ایک طیارے کو اوپر فضا میں جانے اور دوسرے طیارے کو بلندی میں کمی کی ہدایت کی جس سے پی آئی اے کے طیارے بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے۔
طیارے بچ گئے