راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری ملکی و غیر ملکی کرنسی ، طلائی زیورات ، گاڑی ، رکشے ، موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے تھانہ ائرپورٹ کو سعدیہ رحیم نے بتایا کہ پام سٹی میں میرے گھر سے چھ لاکھ روپے مالیتی طلائی زیورات چوری کرلئے گئے تھانہ وارث خان کو نوید احمد نے بتایا کہ امر پورہ میں میرے گھر کے تالے توڑ کر1500 یورو ، 40 لاکھ روپے مالیتی30 تولہ وزنی طلائی زیورات ، ایل ای ڈی چوری کرلئے گئے تھانہ نیو ٹائون کو محسن علی نے بتایا کہ سید پور روڈ پر تین موٹر سائیکل سوار ڈاکو مجھ سے 30 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ صادق آباد کو حسین نے بتایا کہ سروس روڈ پر تین موٹر سائیکل سوار مجھ سے اڑہائی لاکھ روپے کی رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ وارث خان کومحمد بلال نے بتایا کہ ملت کالونی میں دو پیدل افراد نے اسلحہ کی نوک پر مجھ سے 30 ہزار روپے کی نقدی ، موبائل فون چھین لئے، تھانہ ریس کورس کومحمد رمیض نے بتایا کہ پیپلز کالونی میں تین موٹر سائیکل سوار مجھ سے 40 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
تھانہ سول لائن کو محمد ایاز نے بتایا کہ ڈھیری حسن آباد میں دو موٹر سائیکل سوار لڑکے مجھ سے 5500 روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ مورگاہ کو عطاالرحمٰن نے بتایا کہ ڈیفنس روڈ میں میرے بیرون ملک مقیم بہنوئی کے گھر کے تالے توڑ کراوون ، استری ، واش روم کے نلکے ، اے سی آئوٹر چوری ہوگئے تھانہ صدر بیرونی کو محمد شفیق نے بتایا کہ سیکٹر4 میں میری سلور آلٹو کار نمبرRLB - 4573 چوری ہوگئی تھانہ نیو ٹائون کو سراج نے بتایا کہ پنڈورہ چونگی سے میرا رکشہ نمبرRIU - 970 چوری ہوگیا ، شہر میں مجموعی طور پر 12موٹر سائیکل چوری ہو گئے۔