راولپنڈی چیمبر میںبچوںکی اعصابی بیماری کے حوالے سے معلوماتی سیشن 

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )راولپنڈی چیمبر میں گذشتہ روز سٹرائیو ٹرسٹ کے اشتراک سے بچوں میں ہونے والی ایک نایاب بیماری  Spinal Muscular Atrophy کے حوالے سے معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن میں چیئرمین قمرجہاں فاؤنڈیشن ڈاکٹر جمال ناصر، مظہرالحق لون، صدر ندیم اے روف، سینئرنائب صدر عاصم محمود ملک ، نائب صدر طلعت اعوان، ایگزیکٹو ممبران سمیت چیئر مین سٹرائیو ٹرسٹ یاسر خان ،ڈاکٹر نثار ،ماجد قریشی ،ساجد خان، راجہ مجاہدافسر و دیگرنے شرکت کی۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ ربّ کائنات نے ہر بیماری کا علاج رکھا ہے ،خدمت انسانیہ سے بڑھ کر کوئی عبادت نہیں،یور پین ممالک صحت عامہ سمیت تمام شعبہ جات میں تحقیق و جستجو سے انسانی بھلائی کیلئے نت نئی ایجادات کر رہے ہیں جبکہ ماضی میں تحقیق و جستجو مسلمانوں کی میراث رہی دنیا میں بیشمار ایجادات اور علوم کا فروغ مسلمانوں کی محنت اور لگن کی مرہون منت ہے ۔
جبکہ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ ہم لوگ ان کاموں سے دور ہوتے گئے ۔اسی محنت و لگن کی بدولت یورپین ممالک پوری دنیا پر اپنا کنٹرول جمائے ہوئے ہیں ۔ہمیں بھی اس جانب توجہ دینا ہو گی ۔سٹرائیو ٹرسٹ کی فلاحی خدمات لائق ستائش ہیں۔ اس سے قبل چیئرمین سٹرائیو ٹرسٹ یاسر خان نے شرکاء کو ٹرسٹ کی جاری سرگرمیوں اور بچوں میں ہونے والی نایاب اعصابی بیماری جس میں پٹھے سوکھ جاتے ہیں کے بارے میں تفصیل سے معلومات دیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...