پوسٹر سازی کے مقا بلے، آرٹسٹوں نے حسین نظاروں کو رنگوں میں سموں دیا 

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پنجاب آرٹس کونسل میں  'پاکستانی کی تاریخی عمارتیں 'کے عنوان سے پوسٹر سازی کے مقابلوں کا ا نعقاد کیا گیا۔ مقابلے دو مختلف عمروں میں منعقد ہوئے جس میں ایک کیٹگری 6سے15 سال جبکہ دوسری کیٹگری میں 16سے25سال کے امیدواروں نے حصہ لیا۔مقابلوں کی مہمان خصوصی ناہید منظور تھیں۔ججز کے فرائض ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد اور محمد یونس رومی نے ادا کیے۔ناہید منظور نے تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنون لطیفہ ہمیشہ آرٹس کونسل میں پھلتا پھولتا رہے گا۔ آرٹس کونسل نے ہمیشہ نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کیا ہے۔آج کے مقابلوں میں بچوں نے بڑے خوبصورت انداز مینار پاکستان، بادشاہی مسجد، شاہی قلعہ،روہتاس قلعہ،شاہ رکن عالم،زیادت ریذیڈنسی کو کینوس پر اتارا ہے۔، ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقاراحمد کا کہنا تھا کہ زمینوں اور آسمان کے درمیان جو کچھ بھی ہے سب اللہ تعالی نے تخلیق کیاہے۔ آرٹسٹوں نے قدرت کے حسین نظاروں کو رنگوں میں سموں دیا،6سے15سال والی گروپ میں سناوش نے پہلی، نمرہ سمیحہ واثق نے دوسری، جویریہ ظفر نے تیسری جبکہ ارفا ظفر نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔16سے25 والے گروپ میں وجیہ راجہ،نمرہ نوید،زانیرا غفور اور حفصہ ارم نے بالاترتیب پہلی دوسری تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی

ای پیپر دی نیشن