ہواوے کمپنی نے اپنے آپریٹنگ سسٹم کے نئے ورژن کا اعلان کردیا

ہواوے کمپنی نے نہ صرف اپنے آپریٹنگ سسٹم کے نئے ورژن کا اعلان کیا ہے بلکہ اس کے سی ای او اس کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے ۔ ہواوے  27 جولائی کو ایک ایونٹ کرنے جارہا ہے جس کے اندر آپ ہواوے کا ہارمنی او ایس 3 آپریٹنگ سسٹم دیکھ سکیں گے۔ اس ضمن میں ہواوے کے سی ای اورچرڈ یو نے ایک ٹیزراور مختصر سی ویڈیو وائی بو اکاوَنٹ پر ریلیز کی ہے جو چائنا کا فیس بک بھی کہلاتا ہے ۔ اس میں آپ ایپ کی بدولت بہت سارے فولڈر ایک ساتھ رکھ سکتے ہیں. ان کی اشکال تبدیل کر سکتے ہیں اور اس کی کچھ تفصیلات بھی شیئر کر سکتے ہیں۔

ہارمنی او ایس آپریٹنگ سسٹم کے بارے یہ کہا جارہا ہے کہ اسے ہواوے کے پروگرامرز نے ازخود تیار کیا ہے اور یہ اوپن سورس پلیٹ فارم ہے. اوپن سورس پلیٹ فارم کا مطلب یہ ہے کہ کوئی بھی اس کے کوڈ کو لے کراس میں کمی بیشی یا اضافہ کرسکتا ہے یا اسے بہتر بنا سکتا ہے دیکھا جائے  تو یہ گوگل کے لئے بہترین جواب ہے کیونکہ گوگل نے اپنے اینڈرائیڈ او ایس کو ہواوے کے فون کے اوپر چلانے سے انکار کردیا تھا ،اس کے بعد سے ہواوے نے اپناذاتی او ایس لانچ کیا ہے اور اس کے بارے میں ایک ویڈیو بھی ریلیز کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن